الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار

0
278

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کی جانب سے آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مؤقف اختیار کیا تھا کہ آزاد حیثیت میں منتخب سینیٹرز کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل کرنے کی منظوری دی جائے۔

تاہم الیکشن کمیشن نے اپنے جوابی خط میں واضح کیا کہ بیرسٹر گوہر کو نہ تو آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شامل کرانے کا کوئی قانونی اختیار حاصل ہے اور نہ ہی کمیشن انہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

جوابی خط میں کہا گیا کہ چونکہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس زیرِ التوا ہے اور پارٹی نے خود لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے، اس لیے کسی بھی شخص کو پارٹی چیئرمین کی حیثیت دینا ممکن نہیں۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ معاملہ عدالت میں لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ الیکشن کمیشن نے ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کیا اور نہ ہی سرٹیفکیٹ جاری کیا، اس لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا