بنوں اور خیبر میں پولیس تھانوں پر حملے، ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی، چیک پوسٹ کو نقصان

0
309

بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او حسن الماب خلیفہ گل نواز زخمی ہوگئے۔ زخمی افسر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے بھی شدت کے ساتھ جوابی فائرنگ کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق تھانے پر حملے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دریں اثنا، خیبر میں تھانہ باڑہ کی حدود میں سید کریم پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
ایس ایچ او ہردم گل کے مطابق دستی بم چیک پوسٹ کے اندر دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ حملے کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا