جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں 8 دسمبر کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی اور متاثرہ علاقوں کے تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وانا کے راستے پر داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت، شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات جمع کروانے کے بعد سفر کی اجازت دی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ امن و امان برقرار رہے۔






