پی ایس ایل 2026 کیلئے لندن میں شاندار روڈ شو کا انعقاد

0
224

پاکستان سپر لیگ 2026ء کے سلسلے میں برطانیہ کے شہر لندن میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ لارڈز گراؤنڈ میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل لندن روڈ شو میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر حسین بن عزیز اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل تھے، اپنے کرکٹ کی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ علاوہ ازیں، معروف گلوکار علی ظفر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

یہ روڈ شو عالمی سرمایہ کاروں اور کرکٹ شائقین کو ملاقات اور نیٹ ورکنگ کا موقع فراہم کرے گا، جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا