تحریک انصاف نے حکومت کی پیشکش قبول کر لی

0
281

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دی گئی پیشکش قبول کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی جانب سے دی گئی پیشکش میں بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ شامل تھا، جسے پی ٹی آئی نے منظور کر لیا۔

مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وکلا، سینیٹرز اور قومی اسمبلی کے اراکین شامل ہوں گے۔ رانا ثناءاللہ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش کی تھی، جسے اب پی ٹی آئی کی قیادت نے قبول کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی رانا ثناءاللہ کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی کے نمائندے اور وکلاء کمیٹی کے ہمراہ جیل جا کر سہولیات کا براہِ راست جائزہ لیں گے۔ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ انہیں واضح طور پر دکھایا جائے کہ بانی چیئرمین کو جیل میں کون کون سی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا