عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

0
206

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پنجاب کی جنرل نشست پر ہونے والے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے: عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبار۔ احسن افضل اور عبدالجبار نے بعد میں کاغذات واپس لے لیے، جس کے بعد عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔ یہ نشست ن لیگ کے عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کو عوامی خدمت کے نتیجے میں ہر محاذ پر کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ عابد شیر علی پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں اور انہوں نے گزشتہ ادوار میں عوامی خدمت کے ذریعے اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عابد شیر علی بطور سینیٹر قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی اور عوامی خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا