بجلی صارفین کے لئے خوش خبری

0
231

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کردی۔

نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی ہوگی، اور اس کمی کا اطلاق کے-الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا، جبکہ لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا کے فیصلے میں ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے، جس میں کہا گیا کہ بجلی کمپنیوں کی نااہلیوں کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے۔

رفیق شیخ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گڈو 747 کو اوپن سائیکل پر چلانے سے ایک ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا، جس کی وجہ سے صارفین پر اضافی لاگت آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا