عمران خان سے کسی کی ملاقات کا1 فیصد بھی امکان نہیں، عطا تارڑ

0
295

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد کسی کا عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں 66 فیصد لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کسی کام کے لیے رشوت نہیں دی اور ملک میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی صورتحال سے اب استحکام اور ترقی کی طرف جا رہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تحت ریفارمز اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے معاشی استحکام آیا، اور ایف بی آر میں سفارشات کا مکمل خاتمہ ہوا۔ 2019 میں پی ٹی آئی دور میں چینی کی قلت کے حوالے سے رپورٹ آئی، لیکن حکومت نے چینی ایکسپورٹ کی تو کافی مقدار موجود تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ڈی ریگولیشن کی طرف جا رہی ہے، وزیراعظم نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرایا، اور اب ہر چینی کی بوری پر کیو آر کوڈ درج ہے جس سے اسے ٹریس کیا جا سکتا ہے۔ ان اقدامات سے قیمتیں کم اور مستحکم ہو گئی ہیں۔

پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ آپشن صرف گورننس کی کمی اور صوبائی حکومت کی ناکامی کے حالات میں پیدا ہوتا ہے، اور جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد عمران خان سے کسی بھی ملاقات کا امکان نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا