مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی

0
327

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنید صفدر کی شادی مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق دلہن، شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔ شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر کے خاندان کی جانب سے باقاعدہ ایک ایونٹ بھی منعقد کیا جا چکا ہے جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا