ناروے کے سفیر دفتر خارجہ طلب،ڈیمارش جاری

0
418

اسلام آباد میں پاکستان نے ناروے کے سفیر کو اندرونی معاملات میں مداخلت پر سخت ڈیمارش جاری کیا۔ وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ایک آزاد، خودمختار اور قانون پر عمل کرنے والی ریاست ہے، اس لیے کسی بھی ملک کے سفیر کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں ناروے کے سفیر نے سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت کی، جو سفارتی دائرہ اختیار سے باہر ہونے کے ساتھ پاکستان کے عدالتی معاملات میں مداخلت کے مترادف قرار دیا گیا۔ یہ اقدام ویانا کنونشن 1961 کے آرٹیکل 41 کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت سفارت کار میزبان ملک کے قوانین اور اس کی خودمختاری کا احترام کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔

پاکستان نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ ناروے کی کچھ این جی اوز انسانی حقوق کے نام پر ایسے عناصر کی حمایت کرتی ہیں جو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں شامل پائے جاتے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت کسی صورت قبول نہیں اور ڈیمارش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا