تین اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل سے فوجی و سول افسران محتاط ہوں گے: نیئر حسین بخاری

0
525

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ تین اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا کے بعد مستقبل میں فوجی اور سول افسران زیادہ محتاط رہیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں عام شہریوں کے بھی ملٹری ٹرائل ہوتے رہے ہیں، اور ملکی مفاد کے خلاف اقدامات، سازش یا اداروں میں تقسیم پیدا کرنے پر سویلین کا بھی کورٹ مارشل ہوسکتا ہے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ جمہوری قیادت کسی سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کرتی، تاہم آئین کی خلاف ورزی کی صورت میں پابندی لگ سکتی ہے۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی ہمیشہ ڈائیلاگ کی حامی رہی ہے، اور نصرت بھٹو سے لے کر شہید بےنظیر بھٹو تک پارٹی قیادت نے مشکل حالات میں بھی مخالفین کو اکٹھا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عارضی ریلیف پر مبنی ڈائیلاگ کی کوئی اہمیت نہیں، اور نہ ہی ایسے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یوٹرن کی سیاست کے ذریعے بداعتمادی پیدا کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا