عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید میں رکھا جا رہا ہے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

0
499

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے اور انہیں مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قید میں سردیوں کا ضروری سامان تک فراہم نہیں کیا جا رہا۔

صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل افریدی نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور ان کی تذلیل کرنا انتہائی افسوسناک اور شرمناک اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی سخت مذمت کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے اور واجبات کے حوالے سے سفارشات وفاق کو بھجوائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے تمام سیاسی اور قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے این ایچ پی اور این ایف سی بقایاجات کے معاملے پر محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ ہر ہفتے وفاق کو خط ارسال کرے تاکہ تمام ریکارڈ محفوظ رہے۔

سہیل افریدی نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن سات سال میں صرف 168 ارب دیے گئے، جبکہ 532 ارب روپے اب بھی بقایا ہیں۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بقایاجات کے حوالے سے ہر ہفتے وفاق کو خط بھیجیں تاکہ تمام معاملات تحریری ریکارڈ کا حصہ بنیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا