پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کر دی

0
390

پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کی ملاقات میں تمام معاملات پر اتفاق ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی مریم اورنگزیب کریں گی جبکہ ٹرانسپورٹرز کے نمائندے بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو منعقد ہوگا۔

مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا اور مصالحتی قرارداد پر دستخط بھی کر دیے۔ مریم اورنگزیب نے ٹرانسپورٹرز کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے گا اور حکومت کا مقصد شہریوں کی سہولت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا