کسی سیاست دان کو پاک فوج کیخلاف بولنے نہیں دینگے، علامہ ضیاء اللہ

0
459

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ قومی علما و مشائخ کانفرنس میں علمائے کرام نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عسکری قیادت کو حالیہ کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ کسی بھی سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف ہرگز بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جامعہ رشیدیہ کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کا ایک پیج پر ہونا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوارج کے فتنے کے تحت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مذہب کے نام پر دہشت گردی کی جارہی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے علما کا کردار انتہائی ضروری ہے۔

شبیر حسن میثمی نے کہا کہ ’بنیانِ مرصوص‘ نے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہے، جبکہ پیر حسن حسیب الرحمان کا کہنا تھا کہ حالیہ کامیابیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستانی پاسپورٹ کو بھی احترام کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا