پشاور میں پاکستان تحریک انصاف مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پارٹی چلانے کے لیے ہر پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں جمع کرے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ہر ایم این اے، سینیٹر اور ایم پی اے ماہانہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کریں۔ فردوس شمیم نقوی نے ہنگامی بنیادوں پر پارٹی کی سرگرمیوں کے لیے رقم بھیجنے کی ہدایت کی اور امید ظاہر کی کہ اراکین اسمبلی 72 گھنٹوں کے اندر پیسے فراہم کر دیں گے۔






