نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل نے انعامات تقسیم کئے

0
610

کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام ہو گیا، جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سندھ کے وزیراعلیٰ، وزیر کھیل اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی موجود تھے، جنہوں نے فیلڈ مارشل کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔

اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی پر پاکستان پولیس کو خصوصی ٹرافی دی گئی، جبکہ تیراکی میں قومی ریکارڈ قائم کرنے پر حمزہ آصف کو اعزاز سے نوازا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 348 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور قائداعظم ٹرافی اپنے نام کی۔ واپڈا 229 میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان نیوی 108 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

انعامات کی تقسیم کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 35ویں نیشنل گیمز کے باضابطہ اختتام کا اعلان کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا