پی ٹی آئی کے بزرگ رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

0
245

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بزرگ رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ نے پارٹی رکنیت اور تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا تحریری استعفیٰ پارٹی کو ارسال کر دیا۔

استعفیٰ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اور چیف آرگنائزر آئی ایل ایف کو بھیج دیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں خیبر پختونخوا سے انہیں پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا گیا، لیکن پارٹی قیادت نے غیر متعلقہ افراد عبد الستار اور قاضی ارشد کو امیدوار نمبر 1 اور 2 کے طور پر نامزد کر کے انہیں جان بوجھ کر تیسرے نمبر پر رکھا۔

قاضی انور نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت بشمول علیمہ خان نے اس فیصلے کی توثیق کی، جس کے نتیجے میں دونوں غیر متعلقہ امیدوار کامیاب ہوئے اور وہ ناکام رہے۔

استعفیٰ میں انہوں نے الزام لگایا کہ علی زمان نے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کیا، اور انہیں خیبر پختونخوا میں پارٹی تنظیم منظم کرنے، مختلف محکموں میں آئی ایل ایف کے اراکین کے لیے 200 سے زیادہ اسامیوں کی فراہمی اور بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہر علاقے تک پہنچانے کے باوجود بدسلوکی اور بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا۔

قاضی انور نے کہا کہ سلوک ناقابل برداشت ہو گیا اور ان کی صحت متاثر ہوئی، اس لیے انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا