سڈنی واقعے پر بھارت و افغانستان کا جھوٹا پروپیگنڈا، پاکستانی نوجوان کو حملہ آور قرار دیدیا

0
398

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کے بعد بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ایک پاکستانی نوجوان شیخ نوید کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ان کا اس واقعے یا دہشت گردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور ان کی تصویر کو غلط معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جھوٹا پروپیگنڈا ان کی ساکھ اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اپیل کی کہ ان کے خلاف پھیلائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو روکا جائے۔

خیال رہے کہ سڈنی میں واقعہ یہودیوں کی مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں 12 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے، جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

آسٹریلوی اور برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے میں شامل حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے طور پر ہوئی، جبکہ شہری احمد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو قابو کیا اور اس دوران خود بھی زخمی ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا