سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بچے سے نازیبا حرکات میں ملوث ملزم گرفتار

0
525

لاہور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بچے سے نازیبا حرکات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بچے کے والد نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے واقعے کی شکایت درج کروائی، جس کے بعد سیف سٹی افسر نے ویڈیو کال کے ذریعے متاثرہ بچے سے رابطہ کیا اور اسے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی ٹریسنگ کا عمل شروع کیا، اس دوران ملزم، اس کی موٹر سائیکل اور نقل و حرکت کے تمام راستوں کو ٹریس کیا گیا۔

سیف سٹی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی ایسی حرکات میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہراسانی یا کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں فوری طور پر 15 پر کال کریں۔

ترجمان کے مطابق شہری پبلک سیفٹی ایپ کے کنیکٹ ٹو سیف سٹی فیچر کے ذریعے بھی براہِ راست سیف سٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا