کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج پیر کے روز پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,325 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2,600 روپے کے اضافے سے 454,862 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2,229 روپے کے اضافے کے بعد 389,970 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے کے اضافے سے 6,532 روپے تک پہنچ گئی، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 59 روپے کے اضافے کے بعد 5,600 روپے ہو گئی۔





