پاکستان کا سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت

0
617

اسلام آباد: پاکستان نے سوڈان کے شہر کدوگلی میں اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ حملہ اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس برائے ابیئی کے تحت خدمات انجام دینے والے بنگلہ دیش کے 6 امن اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد زخمی ہونے کا باعث بنا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن اہلکار دنیا بھر میں تنازعات کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور امن کے فروغ کے لیے صفِ اول میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان نے امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاکستان نے اس بزدلانہ حملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزارت خارجہ نے یقین دلایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن اہلکاروں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا