لاہور: شدید دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر مختلف مقامات پر موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے سینٹرل زون کے مطابق میاں چنوں، چیچہ وطنی، بستی ملوک، خانیوال، بہاولپور، احمد پور ایسٹ، چنی گوٹھ، ترنڈہ محمد پناہ اور ظاہر پیر میں دھند چھائی ہوئی ہے۔
ترجمان نے مسافروں سے کہا کہ دھند کے دوران لین کی پابندی اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ یقینی بنائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ مزید معلومات کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا آفیشل سوشل ویب سائٹس سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔






