بھارت کو پہلے دن ہی فضائی جنگ میں شکست ہوئی،سابق بھارتی وزیراعلیٰ

0
1162

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما پرتھوی راج چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کو آپریشن سندور کے پہلے ہی دن فضائی محاذ پر مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ 7 مئی کو صرف آدھے گھنٹے کی فضائی جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے مار گرائے گئے، جس کے بعد پاکستانی فضائیہ کے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر بھارتی ائیر فورس کے طیاروں کو مزید پروازوں سے روک دیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ کے مطابق اس ناکامی کو چھپانے کے لیے بعد ازاں ’آپریشن مہادیو‘ کے نام سے جعلی مقابلے شروع کیے گئے تاکہ آپریشن سندور کی ناکامی پر پردہ ڈالا جا سکے۔

پرتھوی راج چوہان نے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کرتے ہوئے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ ان کے اس بیان کے بعد بھارت میں سیاسی حلقوں میں شدید ہلچل مچ گئی ہے اور حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا