پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، دیر، چترال اور دیگر بالائی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جبکہ خیبر کے علاقے لنڈی کوتل اور اس کے مضافات بھی زلزلے سے متاثر ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ (افغانستان) تھا۔






