یونان کشتی حادثہ،کمیٹی نے کام شروع کردیا،ایف آئی اے سے اہم ریکارڈ طلب

0
148

اسلام آباد(طلوع نیوز)یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کے حوالے سے بتائی گئی کمیٹی نے ایف آئی اے سے اہم ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یونان کشتی حادثہ سے متعلق قائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔

کمیٹی ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق کی سربراہی میں کام کر رہی ہے،کمیٹی میں جوائنٹ سیکرٹری داخلہ فصیل نثار اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ جاوید عمرانی شامل ہیں۔کمیٹی نے سانحہ یونان پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایف آئی اے سے اہم ریکارڈ طلب کر لیا۔ دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کی ہے،ایف آئی اے نے کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار انسانی اسمگلر کا تعلق وزیر آباد سے ہے،ایجنٹ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کیلئے پیسے وصول کیے۔ایجنٹ وقاص احمد نے یونان بھجوانے کیلئے 23 لاکھ روپے بٹورے،ایجنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے لنک آفس یونان نے تفصیلات شیئر کیں،دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جبکہ ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ یونان کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں کتنے لوگ سوار تھے یہ ابھی تک معلوم نہیں۔حادثہ حساس نوعیت کا ہے،یونانی تحقیقاتی ادارے،انٹر پول اور ایف آئی اے تحیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونان کے ساحل پر جس دن کشتی حادثہ ہوا اسی روز سفارتخانے نے ہیلپ لائن قائم کی،ہیلپ لائن پر متاثرین رابطہ کر رہے ہیں،ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ 12 پاکستانی زندہ ہیں جن کے ساتھ رابطے میں ہیں،کشتی حادثے کے 2 زخمی گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا