پشاور: خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری 2026 سے 15 جنوری 2026 تک ہوں گی، جبکہ سرد ترین پہاڑی علاقوں میں تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک جاری رہیں گی۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات پہلے ہی اگست میں جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہیں۔ اس وقت تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں نوماہی امتحانات جاری ہیں، اور تعطیلات کا باضابطہ اعلامیہ آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔





