صدرِ آصف زرداری سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے

0
397

بغداد
صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے، جہاں عراقی حکام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

عراق کے وزیرِ ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی، عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر حکام نے صدرِ پاکستان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران صدرِ مملکت کی اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا