پولیس نے عثمان ہادی کے قاتل کی شناخت کر لی

0
454

بنگلادیش پولیس نے طلبا رہنما عثمان ہادی کے قتل میں مرکزی ملزم کی شناخت کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ٹھوس شواہد سامنے آنے کے بعد فیصل کریم مسعود کو شوٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جو تاحال مفرور ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ جمع کراتے ہوئے فیصل کریم مسعود کو مرکزی ملزم جبکہ عالمگیر شیخ کو سہولت کار قرار دیا ہے۔ عدالت نے شواہد کی بنیاد پر فیصل کریم مسعود کا پاسپورٹ منسوخ کرتے ہوئے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عدالتی احکامات کے بعد تمام ایئرپورٹس اور بنگلادیش بارڈر سیکیورٹی فورس کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ ملزم غیر قانونی طور پر بھی ملک سے فرار نہ ہو سکے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تفتیشی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں، تاہم تاحال اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بھارت فرار ہونے کے شواہد نہیں ملے، تاہم اس امکان کو مکمل طور پر رد بھی نہیں کیا جا سکتا۔ قبل ازیں دو افراد کو فیصل کریم مسعود کو غیر قانونی طور پر بھارت بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جن سے مزید تفتیش کے لیے پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عثمان ہادی کو 12 دسمبر کو ڈھاکا کے پلٹن علاقے میں انتخابی مہم کے دوران موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی۔ شدید زخمی ہونے پر انہیں سنگاپور منتقل کیا گیا، جہاں وہ 18 دسمبر کو دوران علاج دم توڑ گئے۔

تفتیشی حکام کے مطابق اس قتل کیس میں سرحدی انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا