کینیڈا پولیس نے ایک اور افغان دہشتگرد گرفتار کر لیا

0
146

ٹورنٹو: افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق کینیڈین پولیس نے 26 سالہ افغان شہری ولید خان کو ٹورنٹو میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور داعش سے مبینہ روابط کے الزام میں حراست میں لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم داعش کو مالی وسائل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے کے علاوہ قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث رہا ہے۔

کینیڈین حکام کے مطابق افغان شہری مختلف ممالک میں دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جا رہے ہیں، جو عالمی امن کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا