غزہ کبھی نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

0
372

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے اندر موجود ہے اور اسرائیل کبھی بھی غزہ نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ فوج دفاعی مقاصد کے لیے تعینات ہے تاکہ ماضی کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

کاٹز نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع پر خود بھروسہ کرتا ہے اور کسی دوسرے پر انحصار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مناسب وقت پر شمالی غزہ میں شہری اور فوجی یونٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے اور یہ اقدامات سرکاری طور پر نافذ کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا