جموں و کشمیر: بھارتی فوج کا جونیئر آفیسر ڈیوٹی کے دوران ہلاک

0
721

جموں و کشمیر: بھارتی فوج کے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر کی ڈیوٹی کے دوران گولی لگنے سے موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہ ضلع سامبا میں پیش آیا۔ زخمی افسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی، اور ابھی یہ واضح نہیں کہ ہلاکت اپنی ہی گولی سے ہوئی یا کسی دوسرے اہلکار کے ساتھ آپسی جھگڑے کے دوران واقع ہوئی۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ماضی میں سیکیورٹی فورسز کے اندر حادثاتی یا باہمی فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، جن کی تفصیلی جانچ کی جاتی رہی ہے، لیکن ان تحقیقات کی رپورٹیں عام منظر پر نہیں آئیں اور کوئی نتیجہ منظرعام پر نہیں آیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا