اسلام آباد: یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان 26 دسمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ بطور صدر ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
صدر کے ہمراہ وزرا اور اعلیٰ حکام کا ایک وفد بھی آئے گا۔ دورے کے دوران شیخ محمد بن زید النہیان وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دورہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے، سرمایہ کاری، تجارت اور توانائی کے شعبہ جات میں تعاون بڑھانے اور علاقائی استحکام و ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔






