ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا:کورکمانڈرز کانفرنس

0
866

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی سربراہی میں 273 ویں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے کارروائی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کانفرنس میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا گیا۔ آرمی چیف نے ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو کامیاب اور موثر قرار دیا۔

شرکا نے داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان تعلق کو یکسر مسترد کیا اور قومی یکجہتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی۔

کانفرنس نے بلوچستان حکومت کے عوامی ترقیاتی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز کے اقدامات کے ذریعے دہشت گردی کے عوامل ختم کیے جائیں۔

شرکا نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا، جس میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے لیے قابل اعتماد راستے کا مطالبہ شامل تھا۔

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، تربیت، نظم و ضبط اور میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کو اعلیٰ معیار پر برقرار رکھنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا