داڑھی منڈوانے پر ایک شخص گرفتار

0
587

مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں افغان طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں نے امین اللہ عزیزی نامی شخص کو داڑھی منڈوانے پر گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد سے اس شخص کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جہاں داڑھی منڈوانے پر شہریوں کو طالبان کی جانب سے سخت سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ طالبان نے گرفتاری یا اس کی وجوہات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

طالبان کی وزارت امر بالمعروف کے ضوابط کے تحت مردوں کو داڑھی منڈوانے سے منع کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد طالبان نے افغانستان بھر میں سخت سماجی ضوابط نافذ کیے ہیں، جن پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا