عدلیہ آزاد ہو تو ملک کی سمت درست ہوگی، ثاقب نثار

0
316

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تمام ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کی قسم اٹھائی ہے، اور الیکشن شفاف نہ ہوں تو جمہوریت کا وجود ممکن نہیں۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے قانون کی حکمرانی کو سب سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ آزاد ہو تو ملک کی سمت درست ہوگی۔ سابق چیف جسٹس نے پاکستان میں پانی کی کمی اور دیگر مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسل کو بچانے کے لیے ہر فرد اپنا فرض ادا کرے۔

ثاقب نثار نے واضح کیا کہ اگر بنیادی حقوق نہیں مل رہے تو ان کا تحفظ ججز کی ذمہ داری ہے، اور انہوں نے اپنے دور میں تمام فیصلے عوام کی فلاح کے لیے کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا