وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی لاہور کے دو روزہ دورے پر روانہ

0
479

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے نے لاہور کے دو روزہ دورے کے لیے روانگی اختیار کر لی ہے۔ پنجاب پولیس نے ان کی آمد پر چکری ریسٹ ایریا سیل کر دیا، تاہم وزیراعلیٰ بیرا ریسٹ ایریا پہنچ کر نماز ادا کی اور روانہ ہو گئے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور صوبائی وزیر مینا خان بھی ہیں۔ آج رات وہ لبرٹی چوک میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چکری پر قیام و طعام کے لیے مختص ایریا سیل کرنا خوف کی واضح علامت ہے، عوامی نمائندوں کا راستہ روکنا دراصل عوام کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، جنہیں عوام کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں، وہ سڑکیں اور سہولتیں بند کرتے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ منتخب پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ دورہ لاہور کے لیے روانہ ہیں، تاہم پنجاب حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ حسن ابدال اور چکری میں کارکنوں کے شاندار استقبال سے پنجاب حکومت خوفزدہ ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی موٹروے پر بیرا ریسٹ ایریا پہنچ گئے، جہاں کارکنان اور عوام نے بھرپور استقبال کیا اور نعرے بازی کی۔ وزیراعلیٰ نے وہاں نماز جمعہ ادا کی، اور عوامی جوش و خروش کا مرکز بن گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج پنجاب اسمبلی پہنچیں گے جہاں وہ پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ لبرٹی چوک، لاہور ہائی کورٹ بار، چند سیاسی رہنماؤں کے گھروں اور سینئر صحافیوں و اینکر پرسنز سے بھی ملاقات کریں گے۔ اتوار کے روز وہ واپس پشاور روانہ ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا