بسنت کے موقع پر لاہور میں بسیں اور رکشے تین دن فری چلائیں جائیں گے: پنجاب حکومت

0
358

لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت کے سلسلے میں چھ، سات اور آٹھ فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت کا لاہور میں بسنت سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بسنت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں تین روز کے لیے بسیں اور رکشے فری چلائے جائیں گے تاکہ لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 دسمبر سے ڈور اور پتنگوں سے متعلق مینوفیکچرنگ کی اجازت دے دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا