کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

0
488

کوہلو: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے کوہلو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان اور وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی تاکہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا