مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

0
397

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ سے متعلق عدالتی حکم پر وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات کے تنقیدی بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں اور پراپرٹی قانون کی معطلی پر ان کے بیانات سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بیانات نے عدالت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، عدالتی حکم کو لینڈ مافیا کے حق میں قرار دینا سنگین الزام ہے، اور لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینا غیر قانونی عمل ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اعلیٰ عہدیداران کے بیانات سے عدالتی عمل متاثر ہو سکتا ہے، لہٰذا مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے اور لاہور ہائیکورٹ ان کے خلاف کارروائی کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا