پی ٹی آئی وزرا کا رویہ سب کے سامنے، ہمارا ظرف ہے کہ وہ پنجاب میں موجود ہیں:عظمیٰ بخاری

0
444

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وزرا نے جو رویہ پنجاب اسمبلی میں اپنایا، وہ سب کے سامنے ہے، اور یہ ہمارا ظرف ہے کہ وہ اب تک پنجاب میں موجود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پاکستان کے شہری ہیں اور ان کا بھی ملک ہے، اسی لیے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت دی گئی جن کا نام لسٹ میں شامل تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بغیر لسٹ کے لوگوں کو اسمبلی میں گھسایا گیا، اور جو اپنے دور میں ٹریننگ لیتے رہے، ان کو کوڑا اٹھانے پر بھی اعتراض کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خزانے عوام کے لیے خرچ کیے جاتے ہیں، اور اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ ہماری ذمہ داری نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی وزرا نے اسمبلی میں جس قسم کی زبان استعمال کی، اس کے باوجود ہمارا ظرف ہے کہ وہ اب تک یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی، اور صحافیوں پر اسمبلی کے گارڈز کے تشدد کی مذمت بھی کی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہمارے مہمان ہیں اور ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سکیورٹی کا انتظام نہ کیا جاتا تو بھی تنقید ہوتی، اور اب اگر انتظام کیا گیا ہے تو بھی تنقید جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا