پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

0
425

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور کیڈٹس نے پریڈ کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ کو سلامی دی۔ ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

پاکستان سے آفیسر کیڈٹ عمر مختار اور عراق سے آفیسر کیڈٹ الذھبی فہد حسام فرید کو چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جبکہ مڈشپ مین شہاب احمد کو اکیڈمی ڈریک اور مڈشپ مین محمد عزیز عباس کو مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزاز شمشیر دیا گیا۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور ضیا الرحمان نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی ایک قابل فخر ادارہ ہے۔

ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی پاکستان نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں اور کیڈٹس کو اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک و قوم کے لیے کام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مضبوط ہیں اور اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی ہے اور دیگر ممالک کے کیڈٹس کو تربیت دینے میں اس کا کردار قابل فخر ہے۔ پاک بحرین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی اور اس موقع پر پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے حلف بھی لیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا