حکومت کا اعلیٰ سطح وفد بی بی شہید کی برسی میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش پہنچ گیا

0
382

اسلام آباد: حکومت کا اعلیٰ سطح وفد سابق وزیرِاعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش پہنچ گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں وفد روانہ ہوا، جس میں مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔

وفد وزیرِاعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر برسی کی تقریب میں شریک ہو رہا ہے اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیرِاعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں، جنہوں نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا