پاکستان کی بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت

0
478

اسلام آباد: پاکستان نے برطانوی ایئر لائن کے بعد بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو بھی براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ بیمان بنگلادیش ایئر لائن کو ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے، 30 مارچ تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران ایئر لائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے برطانیہ کی ایئر لائن نورس اٹلانٹک کو بھی براہ راست پروازوں کی اجازت دی تھی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق یہ ایئر لائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے براہ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا