نئے سال کا پہلا سپر مون، چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دے رہا ہے

0
293

نئے سال کے آغاز پر آسمان پر پہلا سپر مون نمایاں ہو گیا ہے، جس کے باعث چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے رہا ہے۔ اس سپر مون کو وولف مون بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سپر مون عام چاند کے مقابلے میں 6 سے 7 فیصد بڑا دکھائی دیتا ہے۔ خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق اس موقع پر چاند کی روشنی تقریباً 99.8 فیصد تک ہوگی، جس کے باعث اس کا نظارہ نہایت واضح رہے گا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ یہ سپر مون 3 اور 4 جنوری کی رات آسمان پر نمایاں طور پر دیکھا جا سکے گا۔ یہ سپر مون اس سلسلے کی آخری کڑی ہے جس کا آغاز اکتوبر 2025 میں ہوا تھا۔

ادارے کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری سپر مون نومبر میں ہوگا، جبکہ سال 2026 میں اس کے بعد کوئی تیسرا سپر مون نہیں ہوگا۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی شائقین فلکیات سپر مون کا دلکش نظارہ کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا