روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر 500 فیصد ٹیرف کی حمایت

0
165

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے بل کی حمایت کر دی ہے۔

بھاری ٹیرف سے متعلق خبروں کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی۔ مسلسل چوتھے روز گراوٹ کے باعث بھارتی سرمایہ کاروں کو صرف چار دن میں 9 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر 500 فیصد ٹیرف کے بل کی حمایت کے بعد عالمی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی۔ سخت تجارتی پابندیوں کی خبروں کے اثرات سب سے پہلے بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر پڑے، جہاں مسلسل چوتھے روز مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ ماہرین کے مطابق مجوزہ امریکی ٹیرف بھارت، چین اور برازیل سمیت کئی معیشتوں پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل پر سخت پابندیوں کی حمایت کے بعد عالمی منڈیوں میں بے یقینی کی فضا پیدا ہو گئی، جس کے اثرات بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کی صورت میں سامنے آئے۔

نیا ٹیرف بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے پیش کیا ہے، جس کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ حمایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بل کی منظوری آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

بل کی منظوری کے بعد امریکی صدر کو اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ روس سے تیل خریدنے والے کسی بھی ملک پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کر سکیں۔ بھارت پہلے ہی امریکی 50 فیصد ٹیرف کے باعث شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ٹیرف بل سے بھارت کے علاوہ برازیل اور چین بھی بری طرح متاثر ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا