پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ دفاعی و عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے: فیلڈ مارشل

0
501

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیشی فضائیہ کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فریقین نے پاک، بنگلہ دیش مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

معزز مہمان ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بنگلہ دیشی ایئر چیف نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور بدلتے ہوئے علاقائی سکیورٹی منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فریقین نے اعلیٰ سطح کے روابط اور مشترکہ تربیتی مشقوں کی تعداد میں اضافے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا