بنگلہ دیش کے ایئر چیف کا این ڈی یو کا دورہ، پاک بنگلہ دیش عسکری تعاون پر زور

0
348

راولپنڈی: بنگلہ دیش کے ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں دوطرفہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

دورے کے دوران معزز مہمان نے صدر این ڈی یو لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2010-11 کے سابق طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔

ملاقات میں فریقین نے پیشہ ورانہ عسکری تعلیم، مشترکہ تربیت اور فوج سے فوج کے روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ اس دورے کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا مظہر قرار دیا گیا۔

قبل ازیں بنگلہ دیش کے ایئر چیف نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک بنگلہ دیش مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے ایئر چیف نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ امور، بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی، جبکہ دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا