وانا میں دہشتگرد حملہ، مولانا حافظ سلطان محمد شہید

0
589

وانا: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے۔حملے میں ان کی کم سن بچی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس پر علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس حقیقت کی غمازی کرتا ہے۔کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں علما مسلسل خطرے میں ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حریت پسند اور امن کے داعی علما کو دانستہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تاکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا جا سکے اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا جائے۔

جمعیت علما اسلام نے بتایا کہ چھ ماہ قبل جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بم دھماکے میں زخمی ہوئے۔جو تاحال زیر علاج ہیں اور اس سے قبل سابق ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا سلطان محمد ایک مخلص اور جری ساتھی تھے جن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اپنی آئینی جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔چاہے اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کے ادارے فوری طور پر امن قائم کریں۔علما کرام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا