فواد چوہدری: پی ٹی آئی میں آدھی انقلاب چاہتی ہے، آدھی مذاکرات

0
362

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں آدھی پارٹی انقلاب چاہتی ہے اور آدھی مذاکرات کی خواہاں ہے۔ فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ پارٹی کی پالیسی میں واضح تضاد ہے، کچھ رہنما افغانستان سے دہشت گردی کے حوالے سے موقف رکھتے ہیں، جبکہ دیگر اختلافی رائے رکھتے ہیں۔

انہوں نے نواز شریف سے سیاسی ماحول کو بہتر کرنے اور ٹمپریچر نیچے لانے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی، لیکن ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملکی سیاسی استحکام کے لیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے، اور کوٹ لکھپت جیل کے قیدیوں کو رہا کرنے سے مثبت تاثر قائم ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا