ڈیووس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات، یوکرین جنگ ختم کرنے پر بات

0
714

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات ہوئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی اور روس-یوکرین جنگ ختم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ ختم ہونی چاہیے کیونکہ بہت سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔ جنگ بندی کی کوششوں کے لیے امریکی حکام ممکنہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ ایک جاری عمل ہے اور سب چاہتے ہیں کہ جنگ ختم ہو، تاہم امن بورڈ کے بارے میں زیلنسکی سے بات نہیں ہوئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کے ساتھ خفیہ گفتگو کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا